loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
22-Jul-2026
6-Safar-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
22-Jul-2026
6-Safar-1448

امریکا کے حملوں کی جوابی کارروائی میں ایران نے کویت اور بحرین پرمزید حملوں میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

عالمی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری  بیان میں کہا گیا کہ فورسز نے کویت کے احمد الجابر ایئربیس پر نصب ابتدائی انتباہی ریڈار، میزائل دفاعی ریڈار سسٹم، ایف پی ایس-117 ریڈار، پیٹریاٹ دفاعی نظام اور فضائی دفاع کے سیٹلائٹ مواصلاتی نظام کو تباہ کر دیا۔ ایرانی فوج نے کامی کازی ڈرونز کے ذریعے کویت میں امریکی فوج کی 3 اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

پاسدارانِ انقلاب نے بحرین میں بھی امریکی دفاعی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ کیا۔ دوسری جانب ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 جولائی سے اب تک تقریباً 100 فوجی زخمی ہوئے جنہیں مختلف نوعیت کے زخم آئے ہیں۔ پینٹاگون نے تصدیق ایسے وقت میں کی ہے جب امریکا حالیہ ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے والے 2 فوجیوں کی شناخت ظاہرکرچکا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں