loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448

اداکار احد رضا میر کا کہنا ہے کہ میں بار بار محبت ہوجانے پر یقین نہیں رکھتا۔

ایک انٹرویو میں اداکار احد رضا میر کا کہنا تھا کہ ضروری بات یہ ہے کہ لوگوں کو دوسرا موقع دینا چاہیے۔ خود پر یقین رکھ کر زندگی میں آگے بڑھنا چاہیے۔ بار بار محبت ہوجانے پر میں یقین نہیں رکھتا۔ جو بار بار ہووہ محبت کیسی۔ ہوسکتا ہے جسے آپ اگلی بار محبت سمجھ رہے ہیں وہ محبت نہ ہو۔

اداکار احد رضامیر اوراداکارہ  سجل علی کی شادی کووڈ لاک ڈاؤن سے قبل14 مارچ 2020 کو ابو ظبی میں ہوئی تھی۔ 2021 اور 2022 سے یہ خبریں سامنے آئین کہ دونوں میں طلاق ہو چکی ہے تاہم کئی سال گزرجانے کے باوجود دونوں کی جانب سے اپنے رشتے کے حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں