loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448

کراچی میں سرکاری بس کی ٹکر سے معذور ہونے والے شہری کو 34 سال بعد انصاف مل گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کی ضلعی عدالت نے 1992 میں کورنگی روڈ پر تیز رفتار سرکاری بس ٹکر سے مستقل معذور ہونے والے شہری کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے سندھ حکومت اور  بس ڈرائیور کو حکم  دیا کہ متاثرہ شہری کو ایک کروڑ روپے ہرجانہ 3 ماہ میں ادا کیا جائے۔ 

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ سرکاری بس کے حادثے کے لیے سندھ حکومت بھی ذمہ دار ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ حادثے کے نتیجے میں مدعی کی ٹانگ ضائع ہوگئی اور مستقل معذوری کا شکار ہوا، مستقل معذوری کی وجہ سے مدعی کی آمدنی اور سماجی زندگی متاثر ہوئی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں