پاکستان فیشن انڈسٹری کی ایک مشہور سابق ماڈل سحرش کی موجودہ حالت نے سوشل میڈیا صارفین کو افسردہ کر دیا ۔ ایک زمانے میں ریمپ پر اپنی خوبصورتی اور کامیاب ماڈلنگ کی وجہ سے پہچانی جانے والی سحرش آج انتہائی کٹھن حالات کا سامنا کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق 2010 میں ریمپ پر اپنی خوبصورتی اور کامیاب ماڈلنگ سے مشہور ہونے والی سحر شادی کی ناکامی پر شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوئیں اور انہوں نے منشیات کا استعمال شروع کردیا۔ اس دوران سحرش نے قبل از وقت بیٹے کو جنم دیا تاہم ان کے شوہر نے بچے کو ان سے لے لیا اور ان کا بیٹے سے کوئی رابطہ نہیں۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں پیش آنے والے ایک حادثے میں ان کا پاؤں ٹرین کے نیچے آ گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں اور اب انہیں چلنے پھرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے ان کی بحالی کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ سحرش کو فوری طور پر منشیات سے نجات کے لیے بحالی مرکز (ری ہیب) منتقل کیا جانا چاہیے، جبکہ کچھ نے اسے شوبز انڈسٹری کی تلخ حقیقت قرار دیا۔