loader-image
Karachi, PK
temperature icon 37°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 37°C
15-Oct-2026
3-Jumada al-Awwal-1448

پاکستان ویمنز جونیئر ہاکی ٹیم نے 14 سال کے طویل عرصے بعد ’ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026‘ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کے صدر فومیو اوگورا کی جانب سے بھیجے گئے تہنیتی خط میں بتایا گیا ہے کہ قومی جونیئر ویمنز ٹیم نے یہ کامیابی ’ویمنز جونیئر اے ایچ ایف کپ 2026‘ میں اپنی شاندار کارکردگی اور بہترین حتمی رینکنگ کی بنیاد پر حاصل کی ہے۔اس شاندار کامیابی پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران نے ٹیم کی کھلاڑیوں، آفیشلز اور کوچنگ اسٹاف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے قومی ویمنز ہاکی کی بحالی اور روشن مستقبل کی طرف ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں