آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔
اوگرا نے قیمتوں کے یومیہ تعین کا نظام نافذ ہونے کے دوسرے روز پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے کا اضافہ کیا۔حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے پر پہنچ گئی۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔ڈیزل کی نئی قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 22 جولائی کے لیے ہوں گی۔
مٹی کا تیل بھی6 روپے 78 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیاگیا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 289 روپے37 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جنرل سیکرٹری آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہاگیا کہ وزارت پیٹرولیم کے ساتھ ہمارے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں۔