loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448

کراچی کے علاقے  ڈیفنس فیز 6 کے خیابانِ بخاری سگنل پرتیز رفتار ڈالے نے  پھول بیچنے والے باپ بیٹوں کو روند ڈالا  جس کے نتیجے میں باپ جاں بحق اور ایک بیٹا زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

رپورٹ کے مطابق ڈیفینس میں فٹ پاتھ پر دن بھر پھول بیچنے کے بعد آرام کرنے والے باپ اور اس کے معصوم بچوں پر تیز رفتار ڈالا چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 40 سالہ خادم موقع پر جاں بحق جبکہ ان کا 4 سالہ بیٹا ذیشان زخمی ہوگیا۔ ایک اور بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

ریسکیو اور پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب پھول بیچنے والے 40 سالہ خادم اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ فٹ پاتھ پر سو رہے تھے۔ بے قابو ڈبل کیبن ڈالا فٹ پاتھ پرچڑھ گیا اور باپ بیٹے کو کچلتا ہوا آگے چلا گیا۔ حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور زخمی بچے اور جاں بحق شخص کو اسپتال پہنچا کر موقع سے فرار ہوگیا۔ گاڑی پر رجسٹریشن نمبر پلیٹ بھی موجود نہیں تھی۔ ملزم اور گاڑی کی تلاش جاری ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں