loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

آج کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں بارشوں سے تباہی کو میڈیا پر نہیں دکھایا جارہاہے.پنجاب کےدیہی علاقے ڈوبے ہوئے ہیں شہری علاقوں میں صورت حال ہے.سندھ میں بارشوں کےدوران اسپیشل ٹرانسمیشن ہوتی ہے.وہاں کس مصلحت پر بارشوں کی تباہی دکھائی نہیں جارہی

آزاد کشمیر الیکشن میں وزیراعلی وفاقی وزرا بیٹھے ہوئے ہیں ۔اعلانات الیکشن کے وقت ہونا کیا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ؟ جنھوں نے اپنے صوبے میں لوگوں کےحق پر ڈاکہ ڈالا ہےوہ کشمیر میں نعرے لگارہے ہیں۔ن لیگ اپوزیشن میں ہو تو ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں ن لیگ کو دھاندلی کرنے نہیں دی جائے گی۔

کراچی کے اسپتالوں میں جاکر دیکھ لیں کتنے لوگ پنجاب سے علاج کے لیے آئے ہیں ۔انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جعلی مینڈیٹ کے زریعے اقتدار میں بیٹھنا ک کوئی مال نہیں۔وفاقی پنجاب حکومت کرایہ دار ہیں رہنٹ ایگریمنٹ پر ہیں۔ہم وفاقی حکومت کے اتحادی نہیں ہیں۔ن لیگ جنرل ضیا الحق کی پیداوار ہے

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں