loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

ایران اور امریکا کے درمیان جاری حملوں اور کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 100.5 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے جو گزشتہ دو ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 91.65 ڈالر فی بیرل کی سطح تک پہنچ چکی ہے۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکرز کی تعداد کم ہو کر دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ جمعرات کو صرف ایک آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرا۔ خام تیل لے جانے والا جہاز نیو جائنٹ، جس میں تقریباً 20 لاکھ بیرل عراقی خام تیل لدا تھا جمعرات کو آبنائے ہرمز سے گزر کر چین روانہ ہوا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں