کراچی میں شوہر کے ساتھ مل کر درجنوں موٹرسائیکلیں چرانے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقےسولچر بازارمیں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا۔ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے چوری کی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ ملزمہ کے مفرور شوہر کی تلاش جاری ہے۔