امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب تک ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا کیونکہ مذاکرات میں ایرانی حکام اب زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
واشنگٹن میں اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران پر بڑے حملے کے بارے میں ابھی میں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ایران مذاکرات کیلئےتو سنجیدہ ہے لیکن ڈیل کرنے کیلئے تیار نہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران سے اس وقت ہماری بات چیت جاری ہے۔ میرے خیال میں وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ سنجیدہ ہوتے جا رہے ہیں، شاید اس کی وجہ بھی سب پر واضح ہے۔