ترکیے میں نیٹو سربراہی اجلاس سے واپسی پر ایران کے حملے کے خوف سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عین وقت پر طیارہ بدلنا پڑا۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کی پراکسیز کی جانب سے ممکنہ حملے کے خطرے کے باعث نیٹو سربراہ اجلاس سے واپسی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آخری لمحے میں طیارہ تبدیل کیا۔
رپورٹ کے مطابق خفیہ سروس کے اہلکاروں نے صدر ٹرمپ کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ترکیے سے روانگی کے وقت قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئے نئے ایئر فورس ون کے بجائے پرانا صدارتی طیارہ استعمال کریں کیونکہ نئے طیارے میں مخصوص سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کی جدید ٹیکنالوجی موجود نہیں تھی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اس مشورے پر عمل کرتے ہوئے ترکیے سے انگلینڈ کے سفر کے لیے پرانا ایئر فورس ون استعمال کیا جس سے قطر کی جانب سے تحفے میں دئیے گئے طیارے کی سکیورٹی خصوصیات پر بھی سوالات اٹھنے لگے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس دوران صدر ٹرمپ اور صدارتی طیارہ دونوں ممکنہ خطرات کی زد میں تھے۔