loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے جو دہشت گردوں کو وسائل مہیا کررہا ہے۔

اسلام آباد میں بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف  کا کہنا تھا پاکستان میں  دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کا کردار واضح ہے جو دہشت گردوں کو وسائل فراہم کررہا ہے۔ افغان عبوری حکومت دہشت گردی کو روکنے میں بالکل ناکام ہے۔ افغانستان اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے روکے۔ہم نے افغانستان کو سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ دہشت گرد گروہوں کو کنٹرول کرے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ میں صرف عوام قربانیاں نہیں دے رہے بلکہ اس میں ہماری قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز اور ہماری افواج پاکستان کے کڑیل جوان اور افسران شامل ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں