بھارت کے لیجنڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے مودی سرکار کی جانب سے امتحانی پیپرز لیک ہونے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا پر پولیس تشدد پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
نصیرالدین شاہ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اس وقت میرا دل بھرا ہوا ہے اور میں غصے سے کھول رہا ہوں یہ دیکھ کر کہ ہمارے بچوں سے کس طرح کا برتاؤ کیا جا رہا ہے ان غنڈوں کے ہاتھوں جو مجھے امریکا کے آئس ایجنٹس کی یاد دلاتے ہیں جوم نہ پرنقاب پہنتے تھے۔
https://www.facebook.com/plugins/video.php?height=476&href=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Freel%2F1459693916208172%2F&show_text=false&width=267&t=0
سینئر اداکار نے مزید کہا کہ جاہل ملک کی رہنمائی کرے گا تو چاہے گا کہ پورا ملک جاہل رہے اور وہ ظلم کرتا رہے۔ مایہ نازاداروں سے پڑھنے کے باوجود اداکاری کے بارے جو زیادہ تر سیکھا وہ طالب علموں سے ہی سیکھا۔ نصیرالدین شاہ نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ دلی کے جنر منتر پر جاری طلبا کے احتجاج میں شرکت بھی کی تھی۔