loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

ایک ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، 8 اشیاء سستی اور 21 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی مہنگائی کے بارے میں ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے آلو 3.70اور انڈے 7.31فیصد مہنگے ہوگئے جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں 39.92 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں0.41 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں 0.45 فیصد، چائے کی پتی کی قیمتوں میں 0.59 فیصد، واشنگ سوپ کی قیمتوں میں 0.21فیصد، پٹرول کی قیمت میں5.23 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15.87فیصد اور ایل پی جی کی قیمتوں میں0.91 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی قیمتوں میں 0.09فیصد،کیلوں کی قیمتوں میں 1.72 فیصد جبکہ چکن کی قیمتوں میں 4.66فیصد،ایری سکس چاول کی قیمت میں0.52 فیصد، دال چنے کی قیمتوں میں 0.03فیصد،دال مسور کی قیمتوں میں0.40 فیصد، دال مونگ 1.08 اور دال ماش1.07 فیصد سستی ہوئی۔

رواں ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں0.91 فیصد اضافہ ہوگیا  جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار 9.66 فیصد رہی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں