loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
31-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
31-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448

امریکا نے سائبر جرائم، آن لائن فراڈ، سرمایہ کاری سے متعلق دھوکہ دہی اور سیکسٹورشن میں ملوث غیر ملکی افراد کے خلاف نئی عالمی ویزا پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق نئی پالیسی کے تحت ایسے افراد کو امریکی ویزا جاری نہیں کیا جائے گا جو سائبر جرائم یا سائبر کے ذریعے ہونے والی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث یا ان کے معاون ہوں۔ بعض معاملات میں ایسے افراد کے قریبی اہل خانہ بھی ویزا پابندیوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔

یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ایگزیکٹو آرڈر کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد امریکی شہریوں کو آن لائن فراڈ، سرمایہ کاری کے جعلی منصوبوں اور دیگر سائبر جرائم سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق 2024 کے دوران آن لائن فراڈ کے باعث امریکی شہریوں کو کم از کم 10 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا، جبکہ ان جرائم کا تعلق منی لانڈرنگ، انسانی اسمگلنگ اور بین الاقوامی جرائم پیشہ نیٹ ورکس سے بھی جوڑا گیا ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ امریکی حکومت سائبر جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف صرف ویزا پابندیوں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پابندیاں، فوجداری کارروائیاں، اثاثوں کی ضبطی، حوالگی کی درخواستیں اور بین الاقوامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون سمیت تمام دستیاب ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کا اطلاق عالمی سطح پر ہوگا اور کسی بھی ملک کے ایسے شہری اس کی زد میں آ سکتے ہیں جو سائبر جرائم، آن لائن فراڈ یا سیکسٹورشن جیسی سرگرمیوں میں ملوث پائے جائیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں