loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے مشوروں کے باعث امریکی پادری موت کے قریب پہنچ گئے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا ریاست کے ایک پادری اسکاٹ ونٹرز نے اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ  دائر کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ “چیٹ جی پی ٹی” نے انہیں انسان کی جان کے لیے انتہائی خطرناک طبی سفارشات فراہم کیں جس کی وجہ سے ان سے پھیپھڑوں کے پلمونری ایمبولزم کا بروقت علاج کرانے میں تاخیر ہوگئی۔ اس صورت حال نے گزشتہ سال ان کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔

مقدمے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ “چیٹ جی پی ٹی” نے پادری اسکاٹ ونٹرز کو یہ اطمینان دلایا کہ ان کے صحت کے بحران کی ابتدائی علامتیں کوئی سنگین معاملہ نہیں ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی نے انہیں طبی مشورہ لینے سے باز رکھا اور کہا کہ وہ اس بات پر بھروسہ رکھیں کہ خدا نے آپ کے جسم کو ایسا نہیں بنایا کہ وہ آپ کو مسلسل دھوکہ دے۔

اوپن اے آئی اور اس کے سی ای او سیم آلٹمین کے خلاف سان فرانسسکو کی سپریم کورٹ میں دائر کیے گئے مقدمے میں غفلت اورغیرمجاز طبی مشق کے الزامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

یہ مقدمہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ’’ اوپن اے آئی ‘‘، مائیکروسافٹ اور مصنوعی ذہانت کے شعبے کی دیگر کمپنیوں نے ’’ چیٹ جی پی ٹی ہیلتھ ‘‘ سمیت نئی خدمات متعارف کروائی ہیں تاکہ صارفین کو اپنے طبی ریکارڈ اپ لوڈ کرنے اور مصنوعی ذہانت کے نظاموں کے سامنے اپنے صحت سے متعلق سوالات پیش کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں