loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
4-Aug-2026
19-Safar-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
4-Aug-2026
19-Safar-1448

کوئٹہ: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیاں صوبے کے مختلف حساس علاقوں میں مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے اور علاقے میں سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ فرار ہونے والے عناصر کو بھی گرفتار یا ہلاک کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق یہ کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے جاری وسیع آپریشن کا حصہ ہیں۔ سکیورٹی اداروں نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک صوبے سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جبکہ مقامی آبادی کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا گیا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں