loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں اب تک غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج میں  مسلم لیگ (ن) کو برتری حاصل ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے میر پور، کوٹلی اور بھمبر میں قائم 13 حلقوں پر پیر کو ووٹنگ ہوئی، 5 بجے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹنگ کے لیے ایک گھنٹہ اضافی دیا گیا جس کے بعد اب غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری رہا۔

میرپورڈویژن کے 13 حلقوں میں سے اب تک 10 کے مکمل غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج آگئے ہیں جس کے مطابق 7 حلقوں پر مسلم لیگ (ن) اور 3 حلقوں پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی ہے۔

غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے 1 میرپور 1،  حلقہ ایل اے 4 میرپور 4، حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3، حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2، حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4، ،حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5، حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 سے ن لیگ کامیاب ہوئی ہے۔

حلقہ ایل اے 2 میرپور 2، ایل اے 3 میرپور 3،  حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 سے پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں