loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

پاکستان کے خلاف ٹراؤبا میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جسٹن گریوز نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ گریوز ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں مسلسل پانچ میڈن اوورز میں وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔انہوں نے 27 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جو ان کے ٹیسٹ کیریئر میں پہلا موقع ہے جب انہوں نے ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہوں۔

پاکستان ایک مرحلے پر 244 رنز پر صرف تین وکٹوں کے نقصان پر مضبوط پوزیشن میں تھا اور شان مسعود 109 رنز بنا چکے تھے۔تاہم گریوز نے پہلے شان مسعود کی اہم وکٹ حاصل کی پھر بغیر کوئی رن دیے عامر جمال، علی عثمان، محمد رضوان اور وقفے کے بعد محمد عباس کو آؤٹ کر کے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔

تیسرے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا لیے تھے اور اسے مجموعی طور پر 155 رنز کی برتری حاصل تھی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں