loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

فرانس اور اسپین کے جنگلات میں لگی آگ پر مکمل قابو پانے میں کئی ماہ لگنے کا امکان ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس اور اسپین کے جنگلات میں لگی آگ زور پکڑتی جا رہی ہے اور آگ پر قابو پانے میں فائر فائٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ آگ پر مکمل قابو پانے میں کئی ماہ لگنے کا امکان ہے۔ دونوں ممالک کے جنگلات میں آگ ہیٹ ویو کے دوران لگی تھی۔

فرانس میں لگی آگ دارالحکومت پیرس سے 4گنا زیادہ رقبے پر پھیل چکی ہے اور سوا 2 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔اسپین میں میڈرڈ کے نواح اور ویلنشیا کے علاقے میں بھی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

اسپین میں 80 ہزار افراد کو انخلا اور دیگر 30 ہزار افراد  کو گھروں میں رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا تھا کہ ملک کو آگ لگنے کے انفرادی واقعات کا نہیں ماحولیاتی ہنگامی حالت کا سامنا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں