کراچی میں بارش کا سبب بننے والا سسٹم ختم ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ دنوں بارش کا سبب بننے والا سسٹم کمزور ہونے کے بعد ختم ہوگیا۔ خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے کراچی پر بارش کی صورت میں اثرات سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم اگست کے مہینے میں کراچی میں مون سون کے تحت بارشوں کا امکان ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران موسم جزوی ابرآلود، گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔