loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

امریکا نے ایران کے مختلف شہروں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ حملوں میں ابتدائی رپورٹس کے مطابق جانی اور مالی نقصان کی تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جنوبی ایران کے کئی مقامات پر دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ قشم جزیرے میں بھی شہر کے اندر 3 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ایک میزائل رہائشی علاقے میں گرا تاہم جانی نقصان یا زخمیوں کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

دوسری جانب بوشہر صوبے میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ بوشہر میں ایران کا واحد جوہری بجلی گھر واقع ہے۔

بندر عباس میں بھی 2 دھماکے سنے گئے جبکہ ابوموسیٰ، کیش اور قیشم کے جزیروں سے بھی دھماکوں کی آوازوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ( سینٹکام) نےسماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی افواج پر حملوں کےجواب میں ایران کے خلاف کارروائی کی۔ایک رپورٹ میں  سینیئر امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج ایران کے اندر موجود اہداف کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ  حملوں میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں