loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینیئر اداکار اور مصنف سید محمد احمد سے ڈرامے کے سیٹ پر مذاق کے نام پر توہین آمیز سلوک کرنے والے اداکار فہد شیخ نے ساتھی فنکاروں اور عوام کی شدید تنقید کے بعد معافی مانگ لی۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سید محمد احمد نے اداکار کا نام لیے بغیر بتایا کہ ان سے تقریباً 40 سال چھوٹے اداکارنے گرین روم میں موجود دیگر افراد کے سامنے ان سے ہتک آمیز سلوک کیا۔ انہوں نے جواب نہیں دیا کیونکہ وہ اس اداکار کے لیول پر نہیں آنا چاہتے تھے۔

محمد احمد نے اپنے ساتھ کیے گئے برتاؤ کو تفصیل سے بیان کیا جسے کے بعد شوبز سے وابستہ شخصیات نے انتہائی غصے کا اظہار کرتے ہوئے محمد احمد سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ سوشل میڈیا پر بھی عوام نے اداکار فہد شیخ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔

شدید تنقید کے بعد فہد شیخ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ آدھی ادھوری کہانیاں ہمیشہ خطرناک ہوتی ہیں کیونکہ انہی کی بنیاد پر ایک مخصوص تاثر قائم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔جس واقعے کو ’بدتمیزی‘ یا ’ہراساں کرنے‘ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے حقیقت میں معاملہ ایسا نہیں تھا۔ ان کے مطابق شوٹنگ کے دوران فنکار صرف ساتھی اداکار نہیں ہوتے بلکہ ایک خاندان کی طرح وقت گزارتے، ہنستے، ایک ساتھ کھانا کھاتے اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹتے ہیں۔

فہد شیخ نے دعویٰ کیا کہ سوشل میڈیا پر معاملہ سامنے آنے سے پہلے ہی وہ سید محمد احمد سے ذاتی طور پر معذرت کر چکے تھے اور اگر ان کی ذاتی معذرت کافی نہیں تھی تو وہ عوامی سطح پر بھی ان سے معافی مانگنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں