loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
4-Aug-2026
19-Safar-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
4-Aug-2026
19-Safar-1448

کراچی: جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے شعبہ ریڈیالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق نے کہا ہے کہ جناح اسپتال میں قائم سائبر نائف سینٹر جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے کینسر کے مریضوں کو زیادہ تیز، مؤثر اور معیاری علاج فراہم کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ یہ شعبہ 2012 میں قائم ہوا تھا ۔ یہاں مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق نے بتایا کہ سائبر نائف ٹیکنالوجی کے ذریعے پروسٹیٹ گلینڈ سمیت مختلف اقسام کے کینسر کا علاج کیا جا رہا ہے، اور یہ سہولت مریضوں کو مفت فراہم کی جا رہی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق یہاں کم از کم 4 مریض دیکھے جاتے ہیں ۔ لیکن امید کی جارہی ہے کہ سمتبر 2026 میں نئے” ” بلقیس ایدھے ریڈیو لوجی سینٹر ” میں زیادہ مریض دیکھے جاسکیں گے ۔

مصنوعی زہانت کے استعمال سے امید کی جارہی ہے کہ کنسلٹینٹ کے اوپر بوجھ کم ہوگا اور مریض دیکھے کی تعداد بڑھ جائے گی ۔ کیونکہ اب ربوٹ مریضوں سے بنیادی سوالات کے زرئعے ان کی کیس ہسٹری لے گا۔ڈاکٹر طارق کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ 4 زبانوں میں بات کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی ریڈی ایشن سینٹر کے 360 مریضوں کا ڈیٹا بھی اس جدید نظام سے منسلک کیا جائے گا، جس سے علاج کے معیار، ریکارڈ مینجمنٹ اور مریضوں کی فالو اپ سروسز میں نمایاں بہتری آئے گی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں