loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
4-Aug-2026
19-Safar-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
4-Aug-2026
19-Safar-1448

پاکستان کی حکومت نے عازمین حج کے لیے شرعی سیونگ اسکیم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت مذہبی امورکی جانب سے جاری بیان کے مطابق  حکومت پاکستان حج کا ارادہ رکھنے والوں کے لیے ایسی سیونگ اسکیم شروع کرے گی جو مکمل طور پر شریعت کے مطابق ہو گی۔ اس اسکیم کے تحت حج کا ارادہ رکھنے والے عام لوگ اپنی رقوم شرعی اصولوں کے مطابق اس حکومتی اسکیم میں جمع کر سکیں گے۔

وزارت کے مطابق اس اسکیم کے شروع ہونے کے بعد حج کا ارادہ رکھنے والے لوگ صرف دس فیصد حج اخراجات پیشگی جمع کرانے کی بنیاد پر کئی سال قبل ہی اپنی حج بکنگ کرا سکیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے سینیئر حکام کے مطابق امکانی طور پر یہ اسکیم اگلے دو تین ماہ میں کام شروع کر سکے گی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں