اسپین کی سرحد ہر 50 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کی آمد کے بعد اٹلی نے عارضی طور پراسپین کیلیے شینجن ویزا معطل کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپین کی حکومت نے کہا ہے کہ شمالی افریقہ کی جانب سے زمینی اور سمندری راستے سے 50 ہزار سے زائد تارکین وطن داخل ہوئے۔ ان میں اکثریت کا تعلق مراکش سے تھا۔ اکثر رضاکارانہ طور پر واپس چلے گئے جبکہ 57 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سیوٹا میں اسپین کی حکومت کے نمائندے بتایا کہ اسپین کی سرحد پر 57 لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور مراکش کی طرف مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ان میں سے زیادہ تر افراد کی موت سمندر میں ڈوبنے سے ہوئی ہے جبکہ کئی سرحد پر لگی باڑ عبور کرتے ہوئے کچل کر جاں بحق ہوئے ہیں۔
اسپین کی وزارت داخلہ نے کہا کہ جمعرات کی صبح سے اب تک تقریباً 50 ہزار افراد نے سرحد عبور کی اور ایک اندازے کے مطابق 48 ہزار 300 افراد آج واپس جاچکے ہیں۔