پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز کی 60 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ ایونٹ میں تمغہ حاصل کرنے والی پہلی پاکستان خاتون بھی بن گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شہرگلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی فاطمہ زہرا کو سیمی فائنل میں کینیڈا کی باکسر ماریا نے شکست دے دی۔
ویمن کی 60 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں فاطمہ نے نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن کو ہرایا تھا۔ پہلے راؤنڈ میں حریف باکسر کو 1-4کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے راؤنڈ میں ریفری نے مقابلہ روک دیا اور فاطمہ زہرا ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔