سوات کے علاقے کبل میں پولیس اسٹیشن کے گیٹ کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد شہید اور 10 زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ خودکش حملہ تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے ۔ اب تک کی تفتیش کے مطابق حملہ آور کا ممکنہ طور پر تعلق افغانستان سے تھا۔حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سوات کےعلاقے کبل میں خودکش دھماکےمیں اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہدا کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔