loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
4-Aug-2026
19-Safar-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
4-Aug-2026
19-Safar-1448

پاکستان ٹیلی ویژن کے بچوں کے شہرہ آفاق ڈرامے عینک والا جن کا بغیر اجازت اے آئی ورژن بنانے پر رائٹر حفیظ طاہر نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈرامہ عینک والا جن کے رائٹر حفیظ طاہر نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ میری اجازت کے بغیر تیار کیا گیا۔اس صورتِ حال سے شدید دل گرفتہ ہوں کیونکہ میرے تخلیق کردہ تصور کو میری اجازت کے بغیر کا استعمال کیا گیا اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے اسے بنا لیا گیا۔ سوچ رہا ہوں آیا اس معاملے پر قانونی کارروائی کرنی چاہیے یا نہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Hafeez Tahir (@iamhafeeztahir)

حفیظ طاہر کے بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔ اداکار عمیر رانا نے حفیظ طاہر کو قانونی کارروائی کرنے اور اس معاملے کو ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ لے جانے کا مشورہ دیا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں