loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
4-Aug-2026
19-Safar-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
4-Aug-2026
19-Safar-1448

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری مقابلے کے پہلے دن میزبان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنا لیے۔

ٹاس جیتنے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد بارش کے باعث کھیل کا آغاز تقریباً 15 منٹ کی تاخیر سے ہوا۔ ابتدائی سیشن میں صرف 9.5 اوورز ہی کرائے جا سکے جن میں پاکستان کو واحد کامیابی تیج نرائن چندرپال کی وکٹ کی صورت میں ملی جو 15 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔دوسرے سیشن میں پاکستانی بولرز نے میچ میں واپسی کی کوشش کرتے ہوئے مزید تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

برینڈن کنگ 46، کیوم ہوج 10 اور عامر جنگو 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم ویسٹ انڈیز نے اسکور کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا۔تیسرے سیشن میں محمد علی نے شائے ہوپ کو 29 رنز پر آؤٹ کرکے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی۔

ہوپ اور جسٹن گریوز کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 53 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی جس نے میزبان ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ بعد ازاں خراب روشنی کے باعث مقررہ وقت سے قبل ہی پہلے روز کا کھیل ختم کر دیا گیا۔

دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 74 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے۔ جسٹن گریوز 64 اور کپتان روسٹن چیز 36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔   پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں