یکم اگست کو ملک بھر کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین کو بجٹ میں اعلان شدہ اضافی رقم نہ مل سکی اور انہیں معمول کے مطابق پرانی شرح پر ہی پنشن ادا کی گئی۔ وفاقی بجٹ 27-2026 میں پنشنرز کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کے مطابق تاخیر کی بنیادی وجہ پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن ادائیگی سے محض دو روز قبل29 جو لائی کو جاری ہونا ہے۔ محدود وقت کے باعث بینکوں کیلئے نئی شرح کے مطابق ادائیگیوں کا ڈیٹا بروقت اپ ڈیٹ کرنا ممکن نہ ہو سکا۔ تاہم ستمبر میں پنشنرز کو اضافہ شدہ پنشن بقایا جات سمیت ادا کر دی جائے گی۔
دوسری جانب ادائیگی میں تاخیر اور حاضر سروس ملازمین کے مقابلے میں پنشنرز کو مسلسل کم ریلیف ملنے پر پنشنرز میں تشویش پائی جاتی ہے۔