وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک کا موجودہ نظام بہترین ہے۔ مسائل کی اصل وجہ آئین پر عمل نہ کرنا ہے۔
نجی ٹی وی پرگفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کی تشکیل حکومت کے ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے۔موجودہ پارلیمانی نظام ہی ملک کو چلانے کے لیے کافی ہے۔ پارٹی کے کسی فورم پرنئے صوبوں سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا اس لیے یہ معاملہ سرے سے ایجنڈے پر ہی نہیں۔ 1973 کا آئین اور موجودہ پارلیمانی نظام گزشتہ پانچ دہائیوں سے ملک کو متحد رکھے ہوئے ہے۔ ملکی مسائل کی وجہ نظام میں خرابی نہیں بلکہ آئین پر مکمل عمل درآمد نہ کرنا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے آزاد کشمیر کے انتخابات کو شفاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) وہاں اپنی حکومت قائم کرے گی۔ پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے اثرات سے متاثر ہو کر کشمیری عوام نے ن لیگ کو ووٹ دیے ہیں، جس سے جماعت کی کامیابی یقینی ہے۔
I didn’t expect Rana Sanaullah to take such a strong stance on this. Makes you wonder what the actual plan is for the provinces.