بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن کو سابق مفرور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی تقریب میں ورچوئل شرکت مہنگی پڑ گئی۔
بنگلا دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کی سابق مفرور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے 2024 میں اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد پہلی بار میڈیا سے ورچوئل گفتگو کی۔ اس گفتگو میں سابق بنگلادیشی کرکٹر اور کپتان شکیب الحسن بھی موجود تھے۔
پولیس حکام کے مطابق شکیب الحسن کی شیخ حسینہ واجد کے ساتھ موجودگی نے عوام کو مشتعل کردیا۔ دارالحکومت ڈھاکا سے تقریباً 170 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں واقع قصبے مگورا میں مشتعل افراد نے شکیب الحسن کے آبائی گھر پرپٹرول بموں سے حملہ کیا جس کے باعث رہائش گاہ کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اوپری منزل پر آگ لگ گئی۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ شیخ حسینہ واجد نے میڈیا بریفنگ میں دسمبر میں بنگلا دیش واپس جانے کا اعلان کیا تھا۔