گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے فری لانسرز کو سہولتیں دے کر ترسیلاتِ زر کو بڑھایا۔
کراچی میں تقریب سے بذریعہ وڈیو لنک خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ اسلامی بینکاری کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کر رکھی ہے۔ حکومت کے ساتھ مل کر اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کام جاری ہے۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ کا کہنا تھا یکم جنوری 2028 سے مقامی بینک شریعہ اصولوں پر مبنی خدمات فراہم کریں گے۔وزیرِ مملکت بلال بن ثاقب نے کہا کہ اب اے آئی پیداواری صلاحیت کو بڑھا رہی ہے، ٹیکنالوجی از خود اچھی بری نہیں ہوتی، اس کا استعمال ہوتا ہے۔
تقریب سے خطاب میں ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ملکی معیشت کا حال یہ ہے کہ صوبوں کے حصے اور سود کی ادائیگی کے بعد کچھ بچتا نہیں۔ مولانا بشیر فاروقی کا موقف تھا کہ حکومت سودی نظام ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ ہم روایتی بینکوں کے ایک لاکھ عملے کی تربیت کرنے کو تیار ہیں۔