تھائی لینڈ میں ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبہ نونتھابوری میں بینکاک کے قریب ڈیبسیرین نونتھابوری اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ حکام کے مطابق ایک طالب علم نے اسکول میں فائرنگ کی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک استاد بھی شامل ہیں۔ حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار کرلی تھی۔
رپورٹ کے مطابق واقعے میں 4 افراد زخمی ہوئے جن میں 3 طلبہ بھی شامل ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ جبکہ حملے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوئی۔