مکہ مکرمہ میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان “مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے” پر دستخط کر دیے گئے، جسے خطے کی سلامتی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر منعقدہ سربراہی اجلاس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔ اجلاس میں باہمی تعلقات، دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اختیتام پر ایک مشترکہ علانیہ بھی جاری کیا گیا ۔
اس مشترکہ اعلامیے کے مطابق معاہدے کا مقصد اجتماعی دفاع کو مضبوط بنانا، دفاعی تعاون کو وسعت دینا اور خطے سمیت دنیا بھر میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔ معاہدے کی اہم شق کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر مسلح حملہ، تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا، جبکہ انٹیلی جنس تعاون، مشترکہ تربیت اور دفاعی روابط کو بھی مزید مضبوط بنایا جائے گا۔