ایران نے جنگ کے دوران پاسداران انقلاب کی ہاتھوں تباہ ہونے والے امریکی جنگی طیارے سمیت ڈرونز کی باقیات نمائش کیلئے پیش کردیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے امریکی جنگی طیارے کے ملبے اور دیگر امریکی و اسرائیلی فضائی اثاثوں کی باقیات کو نمائش میں پیش کردیا۔ نمائش میں ایک امریکی ایف-15ای اور اسٹرائیک ایگل کا ملبہ شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق نمائش میں پیش کی جانے والی چیزوں میں امریکی ایف 15 طیارے کے پائلٹ کی اجیکشن سیٹ، طیارے کی کنوپی اور دم کا حصہ اور دیگر ملبہ شامل ہے۔ نمائش پاسداران انقلاب کی ایک زیرزمین تنصیب میں کی گئی۔ نمائش کا مقصد ایران کی فضائی دفاعی صلاحیت اور جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔
یہ نمائش ایران کے لیے محض جنگی ملبے کی نمائش نہیں بلکہ امریکی فضائی طاقت کے خلاف اپنی دفاعی کامیابی کا علامتی مظاہرہ بھی ہے۔