loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

بھارتی فضائیہ کے حاضر سروس ونگ کمانڈر کو حساس دفاعی معلومات افشا کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کو پولیس نے دہلی میں گرفتار کیا۔ ونگ کمانڈر کو اپنی سوشل میڈیا دوست خاتون کے موبائل فون پر ڈیٹا چوری کا سافٹ ویئر ڈال کر حساس دفاعی معلومات شیئر کرنے کے الزام میں 30 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ونگ کمانڈر کو گرفتار کرنے کے بعد دہلی کی تہاڑ جیل منتقل کیا گیا۔ عدالتی تحویل میں موجود 44 سال کے ونگ کمانڈر سے تحقیقات جاری ہیں۔ ونگ کمانڈر کا نام جاری نہیں کیا گیا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں