loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

کراچی کے نوجوان تاجر میررضا کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ جامعہ کراچی کو اس سلسلے میں 6 ڈی این اے سیمپل موصول ہوگئے۔

دو خبر کے نمائندہ خصوصی وقاص باقر کی رپورٹ کے مطابق جامعہ کراچی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جامعہ کی لیبارٹری کو رضا میر قتل کیس سے منسلک  ڈی این اے کے 6 سیمپلز موصول ہوئے ہیں۔ ان سیمپلز میں سے 4 لاش سے لیے گئے ہیں جبکہ دو ریفرنس سیمپلز میرر ضا کے والدین کے ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق قبر کشائی کے دوران حاصل ڈی این اے  کے نمونے لیب میں جمع کرا دئیے گئے۔ قبر کشائی کے دوران 4 سیمپلز لاش سے حاصل کئے گئے تھے۔ والداور والدہ کے 2 ریفرنس سیمپل بھی لیب میں جمع کرائے گئے۔ رپورٹس کا رزلٹ 2 روز میں متوقع ہے۔ قبر سے نکالی گئی لاش میر رضا علی کی تھی یا نہیں ڈی این اے رپورٹ سے حتمی تصدیق  ہوسکے گی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں