loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

کراچی: میر رضا کیس میں ایک اور اہم ابہام دور ہوگیا، میر رضا کے اہل خانہ کا ڈی این اے میچ کرگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی بی ایس لیب نے ڈی این اے رپورٹ متعلقہ حکام کو ارسال کردی ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے مجموعی طور پر 6 سیمپلز لیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں 4 سیمپلز ڈیڈ باڈی سے لیے گئے، جبکہ 2 سیمپلز میر رضا کے والدین کے ریفرنس سیمپلز تھے۔

ڈی این اے رپورٹ کے مطابق ڈیڈ باڈی سے حاصل کیے گئے سیمپلز میر رضا کے والدین کے ریفرنس سیمپلز سے میچ کرگئے ہیں۔

ڈی این اے میچ ہونے کے بعد زیرِبحث نعش کی شناخت سے متعلق ابہام بھی ختم ہوگیا ہے اور یہ تصدیق ہوگئی ہے کہ ڈیڈ باڈی میر رضا کی ہی ہے۔

میر رضا کیس میں ڈی این اے رپورٹ ایک اہم فرانزک پیش رفت قرار دی جارہی ہے، جبکہ کیس کی دیگر تحقیقات اور شواہد کی جانچ کا عمل جاری ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں