loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستان میں تیار کردہ کیو آرکوڈ پر مبنی نیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا۔

نادرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیا قومی شناختی کارڈ پولی کاربونیٹ مٹیریل پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے۔ نئے شناختی کارڈ میں درآمدی مائیکروچپ کی جگہ محفوظ کیو آرکوڈ شامل کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیو آرکوڈ کے ذریعے شناختی کارڈ کی تصدیق عام اسمارٹ فون سے بھی ممکن ہوگی۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے نئے شناختی کارڈ کا کیو آر کوڈ پڑھ کر تصدیق کی جاسکے گی۔

اعلامیے کے مطابق نئے شناختی کارڈ کے کیو آرکوڈ میں کارڈ ہولڈر کی متعلقہ شناختی معلومات، تصویر ہوگی، کیوآرکوڈ کے ذریعے نام، پتہ، دیگر معلومات کے ڈیٹا اندراج میں غلطیوں میں کمی آئے گی۔

ٹیلی کام کمپنیوں، بینکوں، اسپتالوں، ریلوے،  پولیس، دیگرم جازاداروں کو کیوآر کوڈ تصدیق کا سافٹ ویئر فراہم کیا جائے گا۔نئے شناختی کارڈ پر خاندان نمبر، معذور افراد، بزرگ شہریوں، اعضا عطیہ کرنے والوں کے مخصوص نشانات ہوں گے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں