loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

عالمی ایوارڈ یافتہ فلم گھوسٹ اسکول کی سندھ میں نمائش پر پابندی کے بعد معاملہ عدالت پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے ایشین فلم فیسٹول میں ایوارڈ جیتنے والی فلم ’گھوسٹ اسکول‘ کو سندھ میں نمائش کی اجازت نہ ملنے پر فلم سازوں نے سندھ بورڈ آف فلم سینسرز کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

فلمساز سیماب گل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ فلم ایک بچے کے نکتہ نظر سے بنائی گئی ہے جس تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے۔ فلم بنانے کا مقصد سوال پوچھنا اور پاکستان میں تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ میں سندھ سینسر بورڈ سے اپیل کرتا ہوں کہ فلم کی نمائش پر پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست پر سندھ حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 اگست تک جواب طلب کر لیا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں