وفاقی حکومت نے منافع بڑھانے کے لیے پیٹرولیم ڈیلرز کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے۔ پیٹرولیم ڈیلرز کے منافع میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
میڈٰیا رپورٹس کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے پیٹرولیم مصنوعات پر نظرثانی کی منظوری دیتے ہوئے پٹرولیم ڈیلرز کا مارجن بڑھا کر 9.98 روپے فی لیٹر تک کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس فنانس ڈویژن میں ہوا۔اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ سمری پر غور کیا گیا اور موٹر اسپرٹ (ایم ایس) اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) پر ڈیلرز کے مارجن میں نظرثانی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پیٹرولیم ڈیلرز منافع بڑھانے کے لیے حکومت کو دباؤ میں لانے میں کامیاب ہوگئے۔ پیٹرولیم ڈیلرز کے ایک گروپ کی ہڑتال کی دھمکی پر حکومت نے ای سی سی اجلاس طلب کرکے پیٹرولیم مصنوعات پر مارجن پر نظرثانی کی منظوری دے دی۔