loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

کراچی سے بلوچستان جانے والے خاندان پر فائرنگ میں 2 خواتین جاں بحق اور باپ بیٹی زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے سیگی میں مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ باپ اور بیٹی زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی سیگی کے علاقے سے گزر رہی تھی۔ فائرنگ کے باعث گاڑی میں سوار 2 خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ فائرنگ سے باپ اور بیٹی زخمی ہوئے جنہیں  تشویشناک حالت میں کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ کاروباری سلسلے میں 2 روز قبل تحصیل گلستان پہنچا تھا۔

ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم گاڑی نہ رکنے پر مبینہ طور پر قبائلی گروہ کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔  پولیس کا کہنا ہے کہ سیگی کا علاقہ قبائلی تنازعات اور دشمنیوں کے باعث حساس تصور کیا جاتا ہے جہاں عام شہریوں کی نقل و حرکت بھی محدود رہتی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں