امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے مشترکہ دفاعی معاہدے ‘ مکہ معاہدے’ کو سراہتے ہوئے اسے جرات مندانہ قدم قرار دے دیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ وہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط سے خوش ہیں۔ یہ جرات مندانہ اور اہم قدم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مکہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت اور تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ خطے کے ممالک اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنا کر زیادہ مؤثر انداز میں اپنا دفاع کرنے کی سمت بڑھ رہے ہیں۔ یہ اہم پیشرفت ہے۔
مکہ مکرمہ میں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان ’’معاہدۂ مکہ برائے مشترکہ دفاع‘‘ پر دستخط کیے گئے۔ اس اقدام کا مقصد دفاعی تعاون کو مضبوط بنانا اور اجتماعی دفاعی صلاحیت و بازداریت کے نظام کو مستحکم کرنا ہے تاکہ علاقائی اور عالمی سطح پر امن و سلامتی کو تقویت دی جا سکے۔