امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات معطل کردئیے۔
امریکی ٹی وی چینل کے مطابق امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مذاکراتی ٹیم کو فی الحال ایران کے ساتھ مذاکرات نہ کی ہدایت کی ہے۔
حکام کے مطابق ٹرمپ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے سے پہلے ایرانی قیادت کی جانب سے معاہدہ کرنے کی آمادگی کے نئے اشاروں کا انتظار کرنا چاہتے ہیں۔ اس دوران واشنگٹن ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھا سکتا ہے۔
اس سے قبل ٹرمپ نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ نہ تو کوئی مذاکرات جاری ہیں اور نہ ہی کسی مذاکرات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ایرانی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی بدستور نافذ رہے گی اور پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی۔