loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

وفاقی حکومت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے پر حکومت کی جانب سے نظر ثانی کی درخواست چیف کمشنر اسلام آباد نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے توسط سے دائرکی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 18 اگست کو عبوری حکم جاری کیا۔ عبوری حکم میں بانی پی ٹی آئی کو شفا اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت کا حکم اختیار سماعت سے تجاوز ہے اس پر نظرثانی ہونی چاہیے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ سناتےہوئے معاملے پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں