loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے گھر منت سے 2 سانپ برآمد ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر منت کے لان میں 2 سانپ دکھائی دئیے۔ سانپوں کی موجودگی کا انکشاف ہونے کے بعد سانپ پکڑنے والے ماہر کو طلب کیا گیا۔

 ریسکیو آپریشن کے دوران ایک سانپ سیڑھی کے نیچے سے پکڑ لیا گیا جب کہ دوسرا پھسل کر گھر کے اندر داخل ہوگیا۔ دوسرے سانپ کو بھی تلاش کر کے قابو کر لیا گیا۔ دونوں میں سے ایک سانپ کی شناخت تقریباً 8 فٹ لمبے انڈین ریٹ اسنیک کے طور پر ہوئی ہے جو زہریلا نہیں ہوتا۔

ریسکیو ٹیم نے سانپ کو رہائشی علاقے سے دور لے جاکر اس کے قدرتی مسکن میں چھوڑ دیا۔ سانپوں کے غیر زہریلے ہونے کی تصدیق کے بعد منت کے سکیورٹی گارڈز اور عملے نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں