امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو امریکی سرزمین سمجھتے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا بیان میں کہنا تھا کہ یہ معلوم نہیں کہ ایران میں مذاکرات کس سے کیے جائیں۔ ایرانی قیادت کے بیشتر افراد مارے جا چکے ہیں۔ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ایران معاہدہ کرنے کا بے حد خواہش مند ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں مہنگائی کی شرح انتہائی بلند اور 300 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ تہران کے پاس اپنے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو تنخواہیں ادا کرنے کے پیسے بھی نہیں ہیں۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ میں آبنائے ہرمز کو امریکی سرزمین سمجھتا ہوں۔ امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے۔ ایران سے متعلق کارروائیاں ختم ہوتے ہی توانائی قیمتوں میں کمی آجائے گی۔